ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی نے عدالتی جنگ جیت لی، شکیل شیخ کی اپیل مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور اسلام آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر شکیل شیخ کی پی سی بی کے خلاف چیمبر اپیل مسترد کردی۔ شکیل شیخ اور نعمان بٹ نے 2 جون کو پی ایس ایل میں لائیو اسٹریمنگ کے رائٹس ایک جوا ساز کمپنی کو بیچنے پر اپیل فائل کی تھی۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ کسی بھی پاکستانی شہری کے بنیادی حقوق اور آئین پاکستان کی روح کے منافی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ اس معاہدے پر چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کو معطل کرکے کام سے روک دیا جائے جسے مسترد کردیا گیا۔ اس سے قبل بھی اسی کیس سے متعلق درخواست پہلے بھی اعتراضات لگا کر واپس کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں