ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابھرتی ہوئی بھارتی اداکارہ نے چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی

بھارتی ٹیلی وژن کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شراونی کونڈا پلی نے باتھ روم کی چھت سے پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو اداکارہ شراولی کونڈا پلی کی لاش ان کے کمرے کے باتھ روم کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔  وہ حیدرآباد کے علاقے مدھر نگر میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہتی تھیں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

جواں سال اداکارہ شراونی کے اہل خانہ نے موت کا ذمہ دار ان کے دوست وراج ریڈی کو ٹھہرایا ہے جو مبینہ طور پر خودکشی کی اطلاع ملنے پر حیدرآباد سے فرار ہوچکا ہے اور اس کا فون بھی سوئچ آف آ رہا ہے۔

شراونی کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ وراج ریڈی دو بار اداکارہ کو نازیبا تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر رقم اینٹھ چکا ہے اور اب مزید رقم کا تقاضا کر رہا تھا جس پر میری بہن شدید ذہنی دباؤ میں تھی۔

واضح رہے کہ تیلگو ٹی وی انڈسٹری سے گزشتہ 8 سال سے منسلک اداکارہ شروانی نے مون راگم اور منسو ممتا جیسی ہٹ سیریل دی ہیں اور مصروف اداکارہ سمجھی جاتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں