ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کی حوالہ ہنڈی کے ریکارڈ حاصل کرلئے، ملزمان گرفتار

 کراچی: ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 9 کروڑ سے زائد مالیت کی حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔

کراچی میں جوڈیشل میجسٹریٹ کی نگرانی میں اینٹی کرپشن سرکل نے السہارا ایکچینج کے برنس روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن اور گلشن اقبال کے 4 دفاتر پر چھاپہ مارا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ کے مطابق کارروائی کے دوران ساڑھے 9 کروڑ سے زائد مالیت کی حوالہ ہنڈی کے ریکارڈ مل گئے، چھاپوں کے دوران پاکستانی کرنسی، امریکی ڈالر، یورو، پاؤنڈ، کینیڈین ڈالر، یو اے ای کے درہم اور تھائی کرنسی ملی ہے۔

منیر شیخ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے ٹیلیگراف ٹرانسفر کے میسجز ملے ہیں، السہار ایکسچینج کے مالک رحمت اللہ اور ان کا بیٹا علی محبوب کو گرفتار کرلیا گیا، السہارا ایکسچینج کافی عرصے سے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کر رہا تھا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں