ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ کی محبت میں پاکستان آیا تھا، تنقید کاشکار رہا،وسیم

لندن (آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ کی محبت میں یہاں آیا لیکن جواب میں وہ محبت نہ مل سکی۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا امریکی اخبار کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی محبت مجھے یہاں کھینچ لائی لیکن جواب میں مجھے یہاں وہ محبت نہ مل سکی۔وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے سیٹ اپ کو تبدیل کرنے آیا ہوں لیکن یہاں میں مجھ پر ذاتی حملے کیے گئے، کبھی میری اردو کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو کبھی میری تنخواہ کو ایشو بنایا گیا۔کوئٹہ میں ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وسی خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس میں میری تقرری کی منظوری دی جانی تھی لیکن اجلاس میں شور شرابہ کر دیا گیا جس کی وجہ سے میری تقرری کی منظوری نہ ہو سکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں