ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکار راشد محمود نے سرکاری ٹی وی پر کام نہ کرنے کا اعلان

 لاہور: سینئر اداکار راشد محمود نے سرکاری ٹی وی پر آئندہ کام نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنے پیغام میں راشد محمود نے کہا کہ سرکاری ٹی وی نے محرم الحرام میں مرثیہ پڑھنے پر 620 روپے کا چیک بھیج کر میری 40 سالہ خدمات کی تضحیک کی ہے۔ آئندہ میں یہاں کام نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ راشد محمود پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے ایک سینئر اداکار ہیں۔ جنہوں نے بے شمار پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں