ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کی پہلی باحجاب خاتون نائی کی ویڈیو وائرل

ریاض: سعودی عرب کی پہلی باحجاب خاتون نائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باحجاب خاتون نائی منہ پر ماسک لگائے بچے کے بال کاٹ رہی ہیں۔ جب کہ بچے کے والدین خاتون نائی کی ویڈیو بناتے ہوئے اس سے گفتگو کر رہے ہیں۔

بچے کے والد نے ویڈیو بناتے ہوئے خاتون نائی سے کہا کہ آپ سعودی عرب کا فخر ہیں۔

ویڈیو میں خاتون نائی نے بتایا کہ وہ سعودی عرب کی شہری ہیں، طائف شہر میں صرف بچوں کی حجامت کرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں