ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہد خاقان کے بیٹے کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے روک دیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی پرواز ای کے 613 سے دبئی جارہے تھے کہ اس دوران انہیں روک لیا گیا اور ایف آئی اے امیگریشن نے پرواز سے آف لوڈ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دوران امیگریشن عبداللہ خاقان عباسی کا نام اسٹاپ لسٹ میں پایا گیا اور اسی وجہ سے انہیں آف لوڈ کیا گیا۔ ایل این جی کیس میں بیٹے عبداللہ خاقان بھی ملوث ہیں اور احتساب عدالت اسلام آباد نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے۔ نیب نے ایل این جی کیس میں عبداللہ خاقان عباسی کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں