ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کا سپاہی شہید

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی ساجد شہید ہو گیا جبکہ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ 31 اگست کو بھی جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں