ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رہنما ملک طاہر اقبال نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ہری پور: امریکی بزنس مین اور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رہنما ملک طاہر اقبال نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں.

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک طاہر اقبال ہری پور میں قریبی عزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے کہ کوٹیٹرہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے ملک طاہر اقبال موقع پر ہی جاں بحق جب کہ گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت گل نوازولد گل خطاب، ساجد ولد رحمان اور یاسر ولد غلام کے نام سے ہوئی ہے۔ زخیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے جسے ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں.

واضح رہے کہ مقتول ملک طاہر اقبال کا امریکا میں کاروبار تھا اور وہ وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست بھی تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں