ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس؛ نیب کا علیم خان کیخلاف ریفرنس تیار

لاہور: علیم خان کے خلاف ان کی ثابت شدہ آمدن سے 1 ارب 40 کروڑ مالیت کے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس تیار کیا گیا ہے۔ 

نیب لاہور نے پنجاب کے سینئر پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ریفرنس منظوری کے لئے ہیڈ کوارٹر ارسال کر دیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روز ہونے والی بریفنگ میں چیئرمین نیب سے زبانی منظوری حاصل کرلی تھی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان کے خلاف ان کی ثابت شدہ آمدن سے 1 ارب 40 کروڑ مالیت کے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس تیار کیا گیا ہے، ریفرنس میں علیم خان کے نام اندرون و بیرون ملک متعدد قیمتی اثاثہ جات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے اب تک ذرائع نامعلوم ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس

نیب ذرائع کے مطابق علیم خان کے خلاف تحقیقات میں ان کے دو مبینہ فرنٹ مین عمر فاروق اور عمیر کے ذریعے پارک ویو سوسائٹی میں ہیر پھیر کے شواہد حاصل کئے گئے ہیں، 400 سے 500 متاثرین کے پلاٹوں کو معروف ہائوسنگ سوسائٹی میں منتقلی کرتے ہوئے مذکورہ فرنٹ مین نے علیم خان کو کروڑوں روپے کا غیرقانونی انداز میں فائدہ پہنچایا، نیب قانون کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزم کو قید کی سزا کے علاوہ ناصرف ملزم کی تمام غیرقانونی جائیداد ضبط ہوتی ہے بلکہ ملزم کو اتنا ہی جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں