ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرینٹ ووڈہل بگ بیش لیگ انتظامیہ میں شامل

کینبرا(جسارت نیوز) ٹرینٹ ووڈہل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے 10 ویں سیزن سے قبل کھلاڑی کے حصول اور کرکٹ مشیر کے کردار کو نبھانے کیلئے بگ بیش لیگ انتظامیہ میں شامل ہوگئے ۔ ٹرینٹ ووڈ ہل لیگ اور بی بی ایل کلب کوچز، منتظمین کی فہرست اور ریاستی اعلی کارکردگی کی ٹیموں کے مابین رابطے میں اہم کلیدی کردار کے طور پر کام کریں گے۔ ٹرینٹ ووڈ ہل بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کھیل کے حالات اور خامیوںکے بارے میں بھی باقاعدہ جائزہ لیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جدت پسند ٹرینٹ ووڈ ہل نے انگلینڈ میں ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ٹرینٹ ووڈ ہل نیوزی لینڈ کرکٹ، آئی پی ایل کی ٹیموں دہلی ڈیئر ڈیولز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔ ووڈ ہل نے حال ہی میں بی بی ایل کی جانب سے میلبورن ا سٹارز کے لسٹ منیجر کی حیثیت سے کام کیا اور اب وہ آنے والے سیزن سے قبل اس حیثیت سے دستبردار ہوجائیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے بگ بیش لیگز کے سربراہ ایلیسٹر ڈوبسن نے کہا کہ بی بی ایل کی تعمیر میں ووڈ ہل کی مہارت بہتر ثابت ہوگی۔ ڈوبسن نے کہا ٹرینٹ آسٹریلوی کرکٹ اور پوری دنیا میں ایک انتہائی قابل احترام شخصیت ہیں۔ ایلیسٹر ڈوبسن نے مزید کہا کہ ہم کورونا وائرش کی وبا کے باعث موجودہ حالات میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود بی بی ایل کے10ویں ایڈیشن کیلئے آسٹریلیا میں بہترین دستیاب ٹی 20 کھلاڑی لانے کیلئے پرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں