ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تقرری کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تقرری کالعدم قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی وی میں غیر قانونی تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔

فیصلے میں چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تقرری  کو کالعدم قرار دیا گیا ہے جب کہ پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں شامل انڈی پینڈنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں بھی غیر قانونی قرار دی گئی ہیں۔

عدالت نے ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ارشد خان، راشد علی خان اور فرمان اللہ جان کوآیندہ تعینات نہ کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں