ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ‘2جوان شہید‘ پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی

راولپنڈی(اے پی پی)بھارتی فوج کی کنٹرول لائن (ایل او سی) کے دیوا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے2جوان شہید ہوگئے‘پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی میں ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے بلاشتعال فائرنگ کی گئی تھی‘بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 29 سالہ سپاہی نورالحسن اور25 سالہ وسیم علی شہید ہوئے ۔2020ء میں بھارتی فوج کی طرف سے اب تک 2333 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں