ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی راولپنڈی کو مکمل فعال بنانے کا حکم

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی راولپنڈی کو مکمل فعال بنانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب یاسمین راشدنے انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی راولپنڈی کا دورہ کیا اور کورونا وارڈ میں مریضوں کی عیادت کی۔

وزیر صحت پنجاب کو طبی سہولتوں سےمتعلق آگاہ کیاگیا، اس موقع پر وزیر صحت نے انسٹیٹیوٹ کو آئندہ ڈیڑھ ماہ میں فعال کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ   انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی ڈیڑھ ماہ تک کھول دیاجائےگا، انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی میں ڈائلیسز کی سہولت دستیاب ہوگی۔

 یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عام آدمی کیلئے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، عام آدمی کا معیار زندگی بلندکرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ترقیاتی منصوبوں میں معیاراور شفافیت پرسمجھوتا نہیں کریں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں