ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کاسو کپ ، بوتھم اسپورٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ینگ پاک فلیگ کر کٹ کلب کے زیرِ اہتمام اور کاسو کے تعاون سے کھیلے جارہے کاسو کپ ٹی ٹویئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کے د وسرے کوارٹر فائنل میں بوتھم اسپورٹس نے رائل اسٹرائیکرز کلب کو چار وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ مضبوط کر لی، میچ کی نمایاں بات فاتح تیم کے نجیب اللہ کی عمدہ بیٹنگ ،فہدث بخاری کا آل رائونڈ کھیل،سعد عالم اور دانیال،جہانزیب، عمیر کا عمدہ کھیل تھا،پاک اسٹار گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے رائل اسٹرائیکرز نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 121رنز کا ٹارگٹ دیا، دانیال احسن41،جہانزیب سلطان35او روقاص نے 18رنز اسکورز بنائے، بوتھم اسپورٹس کی جانب سے فہدث بخاری، عمیر احمد نے2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عارش علی خان نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں بوتھم اسپورٹس نے نے چھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف 122رنز 16.4اوورز میں بنالئے،نجیب اللہ نے پانچ چوکوں کی مدد سے 34رنز،سعد عالم نے ناقابلِ شکست26،کاشف اقبال17اور فہدث بخاری نے13رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، نوید نے دووکٹ حاصل کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں