ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اب پاکستان میں ہی ڈائیلاسز اور ایکسرے مشینیں بنائیں گے، فواد چوہدری

جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈائیلاسز مشینوں سمیت طبی آلات اب پاکستان میں ہی بنائے جائیں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے انڈسٹریل زون میں 200 ایکڑ رقبے پر میڈیکل آلات بنانے کا زون قائم کیا گیا ہے۔ میڈیکل زون میں مختلف طبی آلات تیار کیے جائیں گے جن میں ڈائیلاسز اور ایکسرے مشینیں، دل کی بند شریانیں کھولنے کے لیے اسٹنٹ، کینولا، سرنج اور سوئیاں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کے طبی آلات ہر سال درآمد کرتا ہے لیکن اب یہ بہت کم ہوجائے گی۔ فیصل آباد کے بعد اگلا میڈیکل زون سیالکوٹ میں بنے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں