ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عائزہ خان کی چھوٹی بہن کی شوبزمیں انٹری، تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: اداکارہ عائزہ خان کی چھوٹی بہن حبا خان کی حال ہی میں کیے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘،’’پیارے افضل‘‘ اور ’’تھوڑا سا حق‘‘ جیسے سپرہٹ ڈراموں میں کام کرنے والی عائزہ خان اس وقت پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ عائزہ خان مختلف برانڈز کے لیے ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔

حال ہی میں عائزہ خان نے ایک مشہوربرانڈ کے لیے ماڈلنگ کی ہے جس میں ان کی چھوٹی بہن حبا خان بھی اپنی بہن کے ساتھ ماڈلنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

حبا خان کی تصاویر نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں بلکہ انہیں لوگوں کی جانب سے بے حد سراہا بھی جارہا ہے۔

ویسے تو اس فوٹوشوٹ کو حبا خان کی شوبز میں انٹری قرار دیا جارہا ہے لیکن حبا خان اس سے پہلے بھی نجی چینل کے ڈرامے ’’کہی ان کہی‘‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرچکی ہیں۔

تاہم پڑھائی کی وجہ سے انہوں نے شوبزمیں مزید کام نہیں کیا تھا لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ حبا خان اپنی بڑی بہن کے نقش قدم پرچلنے کے لیے تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں