ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ندا یاسر سوشل میڈیا صارف کو ’’بدتمیز‘‘ کہنے پر تنقید کی زد میں

کراچی: ندا یاسر اپنی پوسٹ پر کمنٹ کرنے والے صارف کو ’’بدتمیز‘‘ کہنے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسران دنوں کسی نہ کسی تنازع میں الجھتی جارہی ہیں۔ حال ہی میں ندا یاسر زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ مروہ کے والدین کو شو پر بلا کر ان سے غیر سنجیدہ سوالات کرنے کے باعث تنقید کی زد میں رہیں اور اب ایک صارف کو ’’بدتمیز‘‘ کہنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مارننگ شوزمیں ریٹنگ کیلئے لوگوں کورلایا جاتا ہے

دراصل ندا یاسر کی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک صارف نے انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے شوپر فواد خان، عائزہ خان، ہمایوں سعید، مہوش حیات، ہانیہ عامر، ماورہ حسین یا ان میں سے کسی ایک کو اپنے شو پر بلائیں۔ آپ ہمیشہ اپنے شو پر 2 نمبر اداکاروں کو بلاتی ہیں۔

ندا یاسر نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا سب میرے شو پرآچکے ہیں اور آپ کون ہوتے ہیں 2 نمبر اداکار کہنے والے ’’بدتمیز‘‘۔

تاہم دیگرلوگوں کو ندا یاسرکا اس صارف کو’’بدتمیز‘‘ کہنا اچھا نہیں لگا اورایک خاتون نے ندا سے پوچھا اس میں بدتمیزی کیا تھی؟ ماریہ نامی صارف نے کہا شو پرتوبہت تمیزسے بات کرتی ہیں آپ یہاں بھی کرلیا کریں۔ تحریم نامی خاتون نے کہا ہم ہی ہیں وہ جو آپ کو دیکھتے ہیں اور آپ کو ریٹنگز ملتی ہیں اور ہماری ہی وجہ سے آپ کا کام چل رہا ہے لہذا ہمیں شکریہ کہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر نے معافی مانگ لی

لیکن جہاں صارفین نے ندا یاسر کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ لوگوں نے ندا یاسر کی حمایت بھی کی اور کہا آپ نے بالکل صحیح جواب دیا۔ ماہا مالی نامی خاتون نے فنکاروں کو 2 نمبر کا کہنے والے صارف کو کہا آپ کو شرم آنی چاہیئے۔ ہمیں اپنے اداکاروں کو سپورٹ کرنا چاہیئے نہ کہ ان پر تنقید کرنی چاہیئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں