ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سپر ہائی وے پر مسافر وین میں آتشزدگی، 13 مسافر جاں بحق

کراچی: نوری آباد کے قریب سپر ہائی وے پر مسافر وین میں آتشزدگی سے 13 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حیدر آباد سے کراچی آنے والی مسافر وین میں نوری آباد کے نزدیک اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 13 مسافر جھلس کر جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے نوری آباد اسپتال روانہ کیا گیا ہے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جب کہ آگ لگنے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں