ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکی جیلوں میں رونقیں لگنے والی ہیں

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں، جیل میں رونقیں لگنے والی ہیں،دسمبر جنوری میں کرپشن میں ملوث لوگ جیلوں میں ہوں گے اور فروری میں زبردست سیاست ہوگی۔پیر کو

شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئےوزیر ریلوے شیخ رشید نےکہا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں،جو کچھ ہونا ہے وہ ہو کر رہے گا،شہبازشریف نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں،اب یہ گیم گزشتہ 3،4دن سے جاری ہے، یہ جمہوریت کی آزادی کی بات نہیں، اپنے کرتوتوں کی وجہ سے اندر گئے۔

شیخ رشید نے کہا جیل میں رونقیں لگنےوالی ہیں،یہ سب جیلوں میں ہونگے،فروری میں زبردست سیاست ہوگی،ن لیگ سے ط بھی نکل سکتی ہے تاہم کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔

اس سے قبل کراچی میں ریلوے کیمپ افس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تیس دسمبر تک جھاڑو والی بات سچ ہوگئی ہے زرداری اور فریال پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے نجانے کیوں بلاول میراسامنا کرنے سے گھبراتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں