ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم کراچی کے وارث ہیں، یہ شہر ہمارا تھا اور رہے گا: سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم کراچی کے وارث ہیں یہ شہر ہمارا تھا اور رہے گا۔

وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعید غنے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کسی سے کوئی ہمدردی نہیں، حکومت کو تحریک انصاف میں سب فرشتے نظر آتے ہیں۔ حکومت کو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں ہی چور نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی نہ وہاں کا جائزہ لیا، وزیراعظم کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ہم کراچی کے وارث ہیں یہ شہر ہمارا تھا اور رہے گا۔ آپ نے لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں مگر بے روزگار کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں