ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا نواز شریف کو واپس لانے کیلئے برطانیہ کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے زیرو آور میں نواز شریف کو وطن واپس لانے پر بات چیت ہوئی اور مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کےلئے اقدامات کئے جائیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا، اپوزیشن کو احساس ہوچکا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا، اپوزیشن جماعتیں اپنے کیسز سے توجہ ہٹانے کے لیے اداروں کو متنازع بنا رہی ہیں، لیکن حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں