ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمایوں سعید کا سلمان سعید کی شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار

 کراچی: ہمایوں سعید نے چھوٹے بھائی اور اداکار سلمان سعید کی شادی پر خوب صورت پیغام دیا ہے۔

معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنے چھوٹے بھائی اور اداکار سلمان سعید کی شادی پر انہیں خوب صورت پیغام دیا ہے۔

اداکار سلمان سعید گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

سلمان سعید مختلف ڈراموں یہ شادی نہیں ہوسکتی، خود غرض اور میرا دل میرا دشمن میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

ہمایوں سعید نے ان کی شادی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کراتے ہوئے انہیں خوب دعاؤں سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ میرے چھوٹے بھائی سلمان سعید ہمیشہ پرمسرت ازدواجی زندگی سے لطف اندوز ہوں، اللہ تعالیٰ آپ کو اور دلہن علینا کو ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ، خوشیاں اور خوش حالی عطا کرے۔ آمین

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں