ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینسر میں مبتلا سنجے دت کی اسپتال سے پہلی تصویر منظر عام پر

 ممبئی: جگر کے کینسر میں مبتلا بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی اسپتال سے پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔

رواں سال اگست میں افسوس ناک خبر سامنے آئی تھی کہ سنجے دت کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں معلوم ہوا کہ وہ چوتھے درجے کے جگر کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ سنجے دت بعد ازاں ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق علاج کی غرض سے امریکا روانہ ہوگئے۔

دو ماہ بعد سنجے دت کی اسپتال سے پہلی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ نہایت ہی کمزور نظر آرہے ہیں۔ تصویر دیکھ کر اداکار کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سنجے دت امریکا کے ’’ میموریال سلون کیتھرنگ کینسر سینٹر‘‘ میں زیر علاج ہیں۔ یہ بھی بات قابل غور ہے کہ کینسر کی تشخیص سے متعلق اداکار کی فیملی کی جانب سے کوئی تصدیق تو نہیں کی گئی تھی تاہم بھارتی فلمی نقاد کومل نہتا نے ٹویٹر پر تصدیق کی تھی۔

یہ پڑھیں: بالی ووڈ اسٹارسنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا

واضح رہے کہ ’’ میموریال سلون کیتھرنگ کینسر سینٹر‘‘ امریکا کا تاریخی کینسر کا اسپتال ہے جہاں سے اب تک نرگس دت، منیشا کوائرلہ اور سنالی باندرے بھی کینسر کا علاج کروا چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں