ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتظار کی گھڑیاں ختم،لاہوراورنج لائن چلنے کو تیار

انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے لگیں، لاہور والوں کو ایک اور سفری سہولت ملنے کو تیار ہے۔

اورنج میٹرو لائن ٹرین 25 اکتوبر سے آپریشنل ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج میٹرو لائن کو فعال کرنےکی حتمی منظوری دیدی ہے۔

اونج میٹرو لائن کا آخری اسٹاپ تک کرایہ 40 روپے ہو گا۔ کابینہ نے 50 روپے کرایہ مقرر کرنے کی تجویز دی تھی تاہم وزیر اعلیٰ نے ٹرین کا کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔

اس سے قبل سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے اور جلد افتتاح کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے، آپریشنز و مینٹننس کا کام تفویض کردیا گیا ہے جبکہ اسٹاف ہائرنگ کا کام بھی جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں