ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کے خلاف مقدمہ ریاست نہیں شہری کی درخواست پر درج کیا، پولیس

لاہور:پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ شاہدرہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف و دیگر لیگی رہنماوں کے خلاف درج ہونے والا مقدمہ ریاست یا کسی ریاستی ادارے کی جانب سے نہیں بلکہ ایک نجی شہری بدر رشید کی درخواست پر درج کیا گیا۔

ترجمان لاہور پولیس نےایف آئی آرسےمتعلق بیان میں کہاکہ میڈیا میں اس مقدمے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں حالانکہ درحقیقت یہ مقدمہ ایک شہری بدر رشید کی درخواست پر درج کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ شہری کی درخواست پر حسب ضابطہ قانونی کارروائی کرتے ہوئے شاہدرہ پولیس نے تحریر کے مطابق جو قانون کی دفعات بنتی تھیں ان کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ترجمان کے مطابق اس مقدمہ کی تمام پہلوں اور قانونی تقاضوں کو مدنظر میرٹ پر تفتیش کی جارہی ہے۔

کیپٹل سٹی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران جس فرد یا افراد کیخلاف قابل دست اندازی جرم سرزد ہونے کے ثبوت ملے تو صرف انہی افراد کے خلاف قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ مقدمے میں انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں