ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کورونا کا شکار

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے بعد وائٹ ہاؤس کے عملے میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔

امریکی صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیلی مک انینی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اس خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے متعدد دوسرے اعلیٰ عہدے دار بھی اس مہلک وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھےجنہیں طبی امداد کیلیے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب کیلی مک انینی نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ ان میں کووِڈ-19 کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں