ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر اسٹیفن ملر کورونا کا شکارامریکی مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت نے قرنطینہ اختیار کرلیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملے سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے کورونا وائرس کے باعث خود کو قرنطینہ کرلیا۔ ادھر وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر اسٹیفن ملر کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ پینٹاگون حکام نے تصدیق کی کہ جنرل مارک ملے وائس چیئرمین جنرل جان ہیٹن اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران نے گزشتہ ہفتے کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ ایڈمرل چارلس رے کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کی تھی ، جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اجلاس میں شریک تمام افسران نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ،تاہم کسی افسر میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں