ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کے لیے عدالتی اشتہار جاری

لاہور: شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں ان کے بیٹے سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کے لیے عدالت نے اشتہار جاری کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کے لیے اشتہارات عدالتی احاطے میں چسپاں کردیے گئے۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج نے سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کے لیے اشتہار جاری کردیا۔

عدالتی اشتہار کے متن میں کہا گیا ہے کہ سلمان شہباز ٹرائل کا سامنا کرنے کے لیے جان بوجھ کر روپوش ہیں۔ ضابطہ فوجداری کی دفعہ کے تحت ملزم سلمان شہباز کے اشتہار جاری کئے گئے۔

اشتہار کے مطابق سلمان شہباز کو 13 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہو کر اپنے دفاع کا ایک اور موقع دیا جارہا ہے۔ سلمان شہباز کے پاکستان اور بیرون ملک رہائش گاہ پر اشتہارات چسپاں کیے جائیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو مفرور قرار دینے کے لیے اشتہارات کی عمل درآمد رپورٹ جمع کروائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں