ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے این ایف کی کراچی میں کارروائی، ایک ارب روپے کی منشیات برآمد

کراچی: اے این ایف انٹیلی جینس نے کارروائی کرکے کشتی میں چھپائی گئی 1 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این ایف انٹیلی جینس نے کراچی سمندر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کشتی میں چھپائی گئی ارب روپے سے زائد مالیت کی چرس اور ہیروئن برآمد کرلی۔

اے این ایف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی کے ایک جزیرے میں آپریشن کیا گیا اور اس دوران ملزمان نے اے این ایف کی ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان منشیات چھوڑ کر فرار ہوگئے، تاہم تلاشی کے دوران کشتی میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی گئی، منشیات میں 426 کلو گرام ہیروئن اور 57 کلوگرام چرس شامل ہے، جس کی عالمی منڈی میں قیمت 1 ارب روپے سے زائد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں