ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلیکٹڈ وزیراعظم کو نامناسب گفتگو سے گریز کرنا چاہیے، پی پی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ عمران خان نہ صرف وزارت عظمیٰ کے منصب بلکہ قومی اداروں کو بھی رسوا کررہے ہیں وہ نچلی سطح کی باتیں کرتے وقت اپنے منصب کو بھی بھول جاتے ہیں۔ عمرا ن خان کو اس حد تک گری ہوئی باتیں نہیں کرنی چاہیے،ان کی باتین سن کر شرمندگی ہوتی ہے کہ یہ شخص وزیراعظم پاکستان ہیں ،یہ بات درست ہے کہ وہ سلیکٹڈ ہیں لیکن کم از کم ان کا لب ولہجہ تووزیراعظم جیسا ہونا چاہیے ۔ عمران خان جس حد تک آ چکے ہیں اس سے ان کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے، پی ڈی ایم کے قیام کے ساتھ ہی حکومت کے پائوں اکھڑ چکے ہیںعمران خان کی لرزتی زبان ثبوت ہے کہ حکومت چند ماہ کی مہمان ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں