ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیٹ الیکشن روکنا جمہوریت مخالف اقدام ہوگا، صدر علوی

اسلام آباد (اے پی پی/این این آئی) صدرمملکت عارف علوی نے اپوزیشن اورحکومت میں رابطوں کا فقدان ہے، کچھ چیزوں پراپوزیشن اورحکومت میں مذاکرات ہونے چاہئیں۔صدر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم کہیں تو میں کردار ادا کرنے کو تیارہوں، سینیٹ الیکشن کو روکنا جمہوریت کے خلاف اقدام ہوگا۔ پیر کو نجی ٹی وی کو اپنے خصوصی انٹرویو میں اپوزیشن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ پر حملے کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا ہے کہ عدلیہ اور فوج کو بدنام کرنے کی سازش ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ یہ اپنے مفاد کے لیے اداروں سے مقابلہ کرنے جارہے ہیں یہ بڑی خطرناک کیفیت ہے، یہ بھارت کا بیانیہ ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ صدر علوی نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر ریاست کو متحد رہنا چاہیے، پاکستان جیو اسٹرٹیجک اکنامک حب ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، قومی سطح پر علما کے ساتھ اچھے روابط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کیں، بھارت نے ہر فورم پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا مگر وہ خود ذلیل ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں