ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا پاکستان سے کرکٹ میں تعاون جاری رکھے گا،ہائی کمشنر

اسلام آباد(جسارت نیوز)پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ تجارت ، تعلیم ، سیکورٹی ، ترقی اور کرکٹ کے شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں ہائی کمشنر نے وزیر اعظم عمران خان اور ان کے آسٹریلیائی ہم منصب اسکاٹ موریسن کے مابین ٹیلیفونک گفتگو کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت کے مابین گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور دونوں ممالک کی جانب سے کوڈ 19پر موثر انداز میں نمٹنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ہائی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کوڈ 19وبائی امراض پر قابو پانے کے لئے آسٹریلیا کی جانب سے کی گئی کوششوں کو اجاگرکیا اور افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کوبھی سراہا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کوویڈ 19کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین کرکٹ کو بھی بحال کیا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں