ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرز میں تصادم،15 افراد ہلاک

افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکرا کر تباہ ہونے کے نتیجے میں کم ازکم 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  خوفناک حادثہ جنوبی افغانستان کے حصے صوبہ ہلمند میں پیش آیا جہاں فضا میں دو ہیلی کاپٹرز  ٹکرا گئے۔

لشکر گاہ کے  ضلع نوائے باراکزئی میں کمانڈوز کو اتارنے اور زخمیوں کو ریسکیو کرنے کے دوران افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرز ٹکرائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں گزشتہ کئی روز سے طالبان اور فورسز میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں ۔متصل علاقوں سے طالبان اکٹھے ہو کر لشکر گاہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

15 feared dead after two army helicopters collide in Afghanistan15 feared dead after two army helicopters collide in Afghanistan15 feared dead after two army helicopters collide in Afghanistan

اس سے قبل 24 ستمبر کو بھی تکنیکی خرابی کے باعث افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

15 feared dead after two army helicopters collide in Afghanistan | Greater  Kashmir15 feared dead after two army helicopters collide in Afghanistan | Greater  Kashmir15 feared dead after two army helicopters collide in Afghanistan | Greater  Kashmir

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں