ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹھارہ اکتوبر کو امریکا ایک اور ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوگا، ایرانی صدر

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اٹھارہ اکتوبر کو اسلامی جمہوریہ ایران پر لگی ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمے سے امریکا کو ایک بار پھر ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنے پڑے گا۔

کابینہ اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ آئندہ اتوار یعنی اٹھارہ اکتوبر کو ایران پر ہتھیاروں کی پابندی کا خاتمہ ہو جائے گا اور ہم آزادانہ طور پر اسلحے کی خرید و فروخت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا گزشتہ چار برس سے اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی ہتھیاروں کی پابندیوں کا خاتمہ نہ ہو سکے مگر اٹھارہ اکتوبر کو اسے ایک بار پھر ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر روحانی نے کہا کہ امریکا نے ہتھیاروں کی پابندیاں برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اسے دوسرے میدانوں کی طرف اس میدان میں بھی شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

صدر روحانی نے کہا کہ  آئندہ ہفتہ سے ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندیاں ختم ہوجائیں گی اور اس کے بعد ایران پر ہتھیاروں کی خرید اور فروخت کے سلسلے میں پابندی ختم ہوجائےگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں