ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں جی 20 ممالک سے بڑا ریلیف مل گیا

 اسلام آباد: جی 20 ممالک کی جانب سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں آئندہ سال جون تک کا ریلیف مل گیا۔

جی 20 ممالک کی جانب سے غریب ملکوں کیلئے قرض ادائیگی میں مزید ریلیف دینے  کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پاکستان اور جی 20 ممالک کے درمیان باقاعدہ معاہدہ آئندہ ماہ ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں میں ریلیف جون 2021 تک ملے گا تاہم وزارت خزانہ کے مطابق جی 20 ممالک کو قرض اقساط کی ادائیگی آئندہ مالی سال کے دوران کرنا ہو گی۔

پاکستان کو جی 20 ممالک سے تقریبا 2 ارب ڈالر کا ریلیف ملا تھا۔ آئندہ چھ ماہ کے دوران جی 20 ممالک کو تقریبا 50 کروڑ ڈالر ادائیگی کرنا تھا جبکہ دستاویز کے مطابق پیرس کلب کا پاکستان کے ذمے کل قرض 10 ارب 92 کروڑ ڈالر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں