ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمیر جسوال اور ثنا جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

 اسلام آباد: معروف گلوکار عمیر جسوال اور ڈراموں کی معروف اداکارہ ثناء جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

عمیر جسوال اور ثناء جاوید  سے متعلق کئی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بن جائیں گے لیکن اس حوالے سے دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی تھی تاہم اب اچانک عمیر اور ثناء نے شادی کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کی جانب سے شائع شدہ خبر میں کہا گیا ہے کہ گلوکار عمیر جسوال اور ثنا جاوید اب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

ثناء جاوید اور عمیر جسوال نے اپنے اپنے انسٹا گرام پر شادی کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں شادی کے ملبوسات زیب تن کیے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں دونوں نے الحمد اللہ بھی لکھا۔

دونوں فنکاروں کی جانب سے شادی کے اعلان پر نہ صرف مداحوں نے مبارک باد دی بلکہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ بہت سے فنکاروں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

’’دینو کی دلہنیاں‘‘، ’’رومیو ہیر‘‘ اور ’’خانی‘‘ جیسے ڈراموں میں ثناء جاوید کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے فیروز خان نے بھی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’خوش رہو‘۔

شائستہ لودھی اور ارمینہ خان نے بھی ثناء جاوید اور عمیر جسوال کو خوشی کے موقع پر شادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں