ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے دائرنیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

 اسلام آباد: اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے دائرنیب اپیل سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوراپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے دائرنیب اپیل سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں بنچ 27 اکتوبرکوسماعت کرے گا۔

نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا جوہائی کورٹ کے حکم پر ای سی ایل سے نکالا گیا تھا جسکے بعد نیب نے لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

واضح رہے کہ نیب لاہورکے مطابق شہبازشریف نے متعدد بے نامی اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔ شہبازشریف نے اپنے فرنٹ مین، ملازمین اور منی چینجرز کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بھی بنائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں