ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیکب آباد ،خبرلگانے پرپولیس افسرنے صحافی کو غائب کردیا

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے صحافی کو گرفتار کرکے پولیس افسر نے غائب کر دیا، اہل خانہ کے احتجاج کے بعد بائی پاس پر چھوڑ دیا گیا ،پولیس افسر نے خبر پر ہراساں کیا اور گھر سے اٹھا کر نامعلوم جگہ لے گئے، انصاف کیا جائے، منظو ر احمد۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانے کی حدود میں کریم آباد محلے کے رہائشی صحافی منظور احمد کو رات پولیس افسر نے گھر سے بلا کر غائب کر دیا صبح اہل خانہ کے احتجاج کے بعد دن کو بائی پاس پر چھوڑ دیا گیا۔ اس سلسلے میں صحافی منظور احمد نے بتایا کہ خبر پر ایس ایچ او سول لائن نے فون کرکے بلایا گورنمنٹ ہائی اسکول سے پولیس زبردستی پولیس موبائل میں بٹھا کرآنکھوں پر کالی پٹی باندھ کر نامعلوم جگہ لے گئے جہاں مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ساری رات ٹھنڈ میں رکھنے کی وجہ سے میری طبعیت خراب ہو گئی میں بلڈ پریشر کا مریض ہوں،اہل خانہ کے احتجاج کے بعد مجھے جیکب آباد بائی پاس پر چھوڑ دیا گیا۔ پولیس کی اس زیادتی کا آئی جی سندھ پولیس ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی جیکب آباد نوٹس لے کر انصاف کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں