ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قائداعظم کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں شروع ہوگا

قائداعظم کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ ایونٹ میں مجموعی طور پر31 میچز کھیلے جائیں گے.

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے ابتدائی 3 راؤنڈز 3 مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے جن میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی، نیشنل بینک اسٹیڈیم اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس شامل ہیں۔ 11 روز بریک کے بعد ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ سے اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی بھی وینیوز کی اس فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

قائداعظم ٹرافی میں ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائیگی، اس میں سے 1 کروڑ روپے ٹورنامنٹ کی فاتح اور 50 لاکھ روپے رنرزاپ ٹیم کو ملیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹسمین، بہترین بولر اور بہترین وکٹ کیپر کو5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور فائنل کے بہترین کھلاڑی کو 50 ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

ایونٹ کی دفاعی چیمپئن سینٹرل پنجاب کی ٹیم آج سے شروع ہونیوالے ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا آغاز سندھ کے خلاف کرے گی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانے والا یہ میچ پی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں آج 3 میچ کھیلے جائیں گے جس میں سینٹرل پنجاب کا مقابلہ سندھ کی ٹیم سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا جس کی کپتانی سرفراز احمد کرینگے جبکہ بابراعظم کی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ میں شامل زمبابوے کے خلاف میچوں میں مصروفیت کے باعث سینٹرل پنجاب کی قیادت اظہر علی کے سپرد کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں