ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چوہدری کی نااہلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مساعت کے لیے مقرر کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر سماعت 16 نومبر کو کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں فواد چوہدری کے خلاف درخواست سینئر اینکر پرسن سمیع ابرائیم نے جمع کرائی ہے۔ سمیع ابرائیم نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔ وفاقی وزیر نے اثاثے چھپائے۔

درخواست گزار نے کہا کہ فواد چوہدری صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں