ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ٹیم کی عالمی رینکنگ ٹیلنٹ کے مطابق نہیں،گرانٹ بریڈبرن

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ اور ہیڈ آف ہائی پرفامنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ اس وقت تک بہتر نہیں ہو سکتی جب تک ان کی فٹنس بہتر نہیں ہو جاتی، پاکستان ٹیم کی رینکنگ وہ نہیں ہے جتنا کرکٹرز میں ٹیلنٹ ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے میں ٹاپ5 میں شامل کرنے اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے کوچز کو بہت کام کرنا ہے۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ 18ماہ گزارنا اعزاز اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں نئی ذمہ داریاں نبھانے پر فخر ہے۔ گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم کوچز کو جدید علم کے مطابق کوچنگ کے لیے تیار کریں تاکہ وہ اس علم کو کھلاڑیوں میں منتقل کریں اور کھلاڑی تسلسل کے ساتھ پرفارم کریں جس سے پہلے ملک، پھر ٹیم اور کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر فائدہ ہو۔ فٹنس کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے اور فٹنس اور فیلڈنگ کا گہرا تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ فٹنس اچھی ہو گی تو فیلڈنگ بہتر ہو گی، اس کے علاوہ ہمیں اپنے فیلڈنگ کوچز کے معیار کو بڑھانا ہے۔گرانٹ بریڈ برن نے پاکستان ٹیم کے ساتھ اس وقت کام کیا جب مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے اور پھر کچھ عرصہ مصباح الحق کے ساتھ بھی کام کیا۔گرانٹ بریڈ برن کہتے ہیں کہ کوچز ملکی ہوں یا غیر ملکی، اس سے فرق نہیں پڑتا،کوچز اچھے ہونے چاہییں، مجھے پاکستان میں رہتے ہوئے کوئی مسئلہ نہیں، میرا وقت شاندار گزر رہا ہے، یہاں کلچر اچھا لگتا ہے، نیوزی لینڈ سے ملتا جلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد اردو سیکھنا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں کر پا رہے، کوشش کر رہے ہیں کہ اردو سیکھیں، ہائی پرفارمنس سینٹر میں ندیم خان اور ثقلین مشتاق سے اردو سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں