ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوج کی ایل او سی پر پھر بلا اشتعال گولہ باری

تتہ پانی(آن لائن ) کنٹرول لائن پر تتہ پانی ، سہڑہ ،درہ شیرخان سیکٹرز میں بھارتی فوج کی دوبارہ بلا ا شتعال گولہ باری، متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچاتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز فجر کے وقت بھارتی فوج نے اچانک بلااشتعال گولہ باری شروع کردی اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا ،مکین گھروں کے اندر ہونے کی وجہ سے جانی نقصان سے محفوظ رہے،خوف وہراس پید ا ہوگیا۔دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں