ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں گھر سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

کراچی: پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راشد نامی ملزم نے اہلیہ اور اس کے دوست کو قتل کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون ڈی میں گھر سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کیا گیا ہے، دونوں لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہیداسپتال منتقل کردی گئیں۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں گھر سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملی ہیں، راشد نامی ملزم نے اہلیہ اور اس کے دوست کو قتل کیا ہے، ملزم راشد سرجانی ٹاؤن میں ہی پنکچر کی دکان چلاتا ہے، مقتول کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں