ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

70 دن بعد کورونا مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں 70 دن بعد کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں 70 دن بعد کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی ہے، وبا کو صرف احتیاط کے ذریعے ہی بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاط لازمی ہے، این سی او سی نے کچھ عوامی اورسماجی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 695 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں