ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید میلادالنبیﷺ پر شوبز ستاروں کی مداحوں کو مبارکباد

عید میلادالنبی پر پاکستانی شوبز ستاروں نے مداحوں کو مبارکباد دی ہے۔

مشہور اداکار ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر کہا کہ اللہ ہم سب کو ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

اداکارہ میرا نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کو عید میلادالنبیﷺ کی مبارک باد دی۔

اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺ  کی محبت اسلام کی روح ہے اور جب تک یہ روح زندہ ہے اسلام باقی ہے۔

مشہور اداکار فیصل قریشی نے بھی کہا کہ تمام عاشقان رسولﷺ کو جشن عید میلادالنبی ﷺ مبارک ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں