ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ نیوزی لینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کا11نومبر کو اعلان متوقع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان11نومبر کو متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کپتان سمیت ممکنہ کھلاڑیوں پر حتمی مشاورت اگلے ہفتے ہوگی۔ پی سی بی حکام کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد بابراعظم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں جب کہ روحیل نذیر کو پاکستان شاہین کا کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے۔دونوں ٹیموں کے مجوزہ کھلاڑیوں کی لسٹ کی منظوری سے پہلے ایک بار پھر ٹیم کوچز اور سلیکٹرز مشاورت کریں گے جس کے بعد 35رکنی اسکواڈ کی منظوری لی جائے گی۔ بابر اعظم کو نیا ٹیسٹ کپتان انانس کرنے سے پہلے اظہر علی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ اظہر علی سے ابھی تک اس موضوع پر کسی نے کوئی بات نہیں کی۔دورہ انگلینڈ میں بیٹنگ کوچ کی ذمی داریاں نبھانے والے سابق کپتان یونس خان سمیت دوسرے ٹیم انتظامیہ ارکان کی لسٹ کو بھی اگلے ہفتے ہی فائنل کیا جائے گا۔ 35کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان سینیئر اور شاہین ٹیم کے ساتھ 18سے 20رکنی ٹیم مینجمنٹ بھی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں