ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

احمد علی بٹ کی بالی ووڈ میں انٹری

لاہور: ملکہ ترنم نور جہاں کے نواسے معروف اداکار احمد علی بٹ آئندہ برس بھارتی پنجابی فلم میں نظر آئیں گے۔ اداکار احمد علی بٹ آئندہ برس بھارتی پنجابی فلم ‘ پھٹے دیندے چک پنجابی ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جوکہ اُن کے کیریئر کی پہلی انٹرنیشنل فلم ہے۔ جس میں مرکزی کردار بھارتی پنجابی فلموں کے سپر اسٹار گپی گیروال اور نیرو باجوہ ادا کریں گے۔

احمد بٹ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئرز ہیں جس میں وہ اپنی نئی آنے والی فلم کی کاسٹ کے ہمراہ مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں آج برطانیہ میں بین الاقوامی کاسٹ، ہدایتکار اور پروڈیوسر کے ساتھ اپنی اگلی فلم کے لئے شوٹنگ شروع کر رہا ہوں۔ اس ضمن میں ہمیشہ کی طرح آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ فلم ‘ پھٹے دیندے چک پنجابی ‘ کی شوٹنگ برطانیہ اور کینیڈا میں کی جائے گی جبکہ فلم عید الاضحی پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں