ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان انسداد کورونا کیلئے معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان انسداد کورونا کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے اے ڈی بی (ایشیائی ترقیاتی بینک) کے ساتھ انسدادِ کورونا کے لئے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کا معاہدہ کرلیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور اسلام آباد میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری وزارت اقتصادی امور نور احمد کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کورونا کے لیے امداد پرشکرگزار ہیں، اے ڈی بی گرانٹ ہیلتھ ورکرزکی تربیت، بائیوسیفٹی اور لیب کے قیام کیلئے استعمال ہوگی۔

کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کا کورونا وبا سے متعلق کہنا تھا کہ انسدادِ کورونا کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں