ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غلام مدثر کی جگہ عدیل ملک سندھ کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیم میں شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیم نے غلام مدثر کی جگہ عدیل ملک کو بطور کن کشن متبادل اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ۔ قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے چوتھے رائونڈ میں سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان 3 روزہ میچ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔فیلڈنگ کے دوران غلام مدثر کے سر پر گیند لگی تھی، جس کے بعد مقررہ پروٹوکول کے تحت دونوں ٹیموں کے فزیوز نے ان کی انجری کا جائزہ لیا۔ بدھ کو کھیل مکمل ہونے پر غلام مدثر کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں